ہفتہ 14 فروری 2026 - 15:33
محرابپور: امام زین العابدین (ع) انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیتؑ کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس

حوزہ/ امام زین العابدین (ع) انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیتؑ، محرابپور، سندھ کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس مرکزی صدر ایاز علی خاکی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ادارے کے سالانہ پروگرام، یونٹس کی فعالیت، تربیتی و اصلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں تمام عہدیداران اور اراکین نے بھرپور شرکت کی اور ادارے کی ترقی و کامیابی کے لیے اجتماعی جدوجہد کا عزم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین (ع) انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیتؑ، محرابپور، سندھ کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس مرکزی صدر محترم ایاز علی خاکی کی زیرِ صدارت 13 فروری 2026 بروز جمعہ بمقام ٹالپر ریسٹورنٹ، نزد پیٹرول پمپ منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت مولانا نجم الحسن کراروی صاحب نے حاصل کی، جبکہ برادر صابر عباس موجائی صاحب نے عقیدت و محبت کے ساتھ حمد و منقبت پیش کی۔

مرکزی صدر ایاز علی خاکی نے اپنے افتتاحی خطاب میں ادارے کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیتؑ کے فروغ کے لیے منظم، مربوط اور مسلسل جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام عہدیداران اور اراکین پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور اخلاص کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں۔

اجلاس میں مرکزی مجلسِ عاملہ کے یونٹس کے عہدیداران، مرکزی کابینہ اور شعبہ محبین کابینہ کے اراکین نے بھرپور شرکت کی، جو ادارے کے ساتھ عملی وابستگی اور سنجیدگی کا مظہر ہے۔

خصوصی شرکت:

  • سہیل احمد مطہری (سیکریٹری مجلسِ نظارت)
  • عاشق حسین سہتو (رکن مجلسِ نظارت)

پیش کردہ رپورٹ اور منظوری:

مرکزی جنرل سیکریٹری مہتاب علی شیخ نے سال 2026-27 کے لیے درج ذیل پروگرام پیش کیے، جن پر اراکین نے غور و خوض کے بعد اکثریت سے منظوری دی:

  • یونٹس کا سالانہ پروگرام
  • شعبہ محبین کا سالانہ پروگرام
  • مرکزی سالانہ پروگرام

زیرِ ایجنڈا اہم نکات:

  • اراکین مجلسِ نظارت کے ناموں کی تجویز و منظوری
  • مرکزی کابینہ کی توثیق
  • سالانہ پروگرام کی حتمی منظوری
  • تنظیمی استحکام اور یونٹس کی فعالیت پر مشاورت
  • تربیتی و اصلاحی سرگرمیوں کے فروغ پر زور

اختتامی خطاب میں مرکزی صدر ایاز علی خاکی نے کہا کہ ادارے کی کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ اجتماعی شعور، اخلاص اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہوتی ہے۔ انہوں نے تمام اراکین پر زور دیا کہ وہ سال بھر سرگرمیوں میں عملی شرکت یقینی بنائیں اور نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہر قدم اور ہر کاوش امام زمانہؑ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی نصرت اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیے ہونا چاہیے، اور ہمیں معاشرے میں اصلاح، اتحاد اور شعور بیداری کا پیغام عام کرنا ہوگا۔باجلاس دعائے امام زمانہؑ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha